جمعرات, 25 اپریل 2024


رونالڈو کا فٹبال کے میدان میں نیا ریکارڈ

ایمز ٹی وی(لندن)ریال میڈرڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو نے چیمپئنز لیگ میں گولز کی سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو چیمپئنز لیگ میں کسی ایک کلب کی جانب سے 100 گول کرنے والے دنیا کے پہلے فٹبالر بن گئے۔رونالڈو نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے خلاف دو گولز کرکے سنچری مکمل کی۔ اس میچ میں رال میڈرڈ نے حریف ٹیم کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment