جمعرات, 18 اپریل 2024


کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کی رخصتی سے قبل تقریب کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی(کراچی )پی ایس ایل تھری کے لیے روانگی سے قبل کراچی کنگز کی تقریب وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ مہمان خصوصی صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ اور عارف حبیب ودیگر نے ٹیم کو رخصت کیا۔کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم اور ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز بھی موجودتھے۔عارف حبیب نے نیا ناظم آباد میں منعقدہ تقریب میں پی ایس ایل تھری کے فائنل کے کراچی میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیا۔ کراچی کنگز کے غیرملکی کھلاڑی انگلینڈ کے روی بھوپال بھی تقریب میں موجودتھے
۔شاہد آفریدی تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ فائنل کراچی میں کرانے میں وزیر اعلی کا اہم کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی پر امن شہر بن چکا ہے۔پی ایس بی سے بھرپور تعاون کریں گے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے کہا کہ اس سال اچھے نتائج دیں گے۔بابر اعظم نے کہا کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
روی بھوپارا نے کہا کہ کراچی کنگز کی کامیابی کے لیے دعا کریں۔کراچی کنگز کے مینٹور راشد لطیف نے کہا کہ کراچی میں فائنل کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment