جمعرات, 25 اپریل 2024


ایک اور جیت کے لئے اسلام آباد یونائیٹڈ دبئی پہنچ گئی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلیے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم جیت کا عزم لیے دبئی پہنچ گئی۔
مصباح الحق کی زیرقیادت اسلام آباد یونائیٹڈ دبئی میں واقع آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھے گی، اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پیر کو ایونٹ میں شریک ہونے والی نئی فرنچائزملتان سلطانزسے پریکٹس میچ بھی کھیلے گی، محمد حسنین انجرڈ ہونے کے سبب پی ایس ایل 3 انجری کی وجہ سے نہیں کھیل سکیں گے، فرنچائز نے ان کی جگہ اب کسی متبادل کھلاڑی کا اعلان نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل راولپنڈی میں منعقدہ پریکٹس میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف بھرپور بیٹنگ پریکٹس کرتے ہوئے 291 کا مجموعہ ترتیب دیا تھا، جس میں آصف علی کی برق رفتار سنچری نمایاں رہی تھی، انھوں نے 126رنزاسکورکیے جبکہ افتخاراحمد بھی ففٹی بنانے میں کامیاب رہے تھے، صاحبزاہ فرحان نے 44رنز اسکورکیے، یہ مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 59رنز سے جیت لیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment