ھفتہ, 20 اپریل 2024


پی ایس ایل3، فائنل سے پہلے گلیڈی ایٹرز کو بڑا دھچکا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے جارحانہ بلے باز کیون پیٹرسن نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ سے فتح کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیوین پیٹرسن نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے گزشتہ تین سیزنز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے، ان کی پوری کوشش ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر کے لیے اس مرتبہ ٹرافی جیتیں کیوں کہ وہ بہت اچھے انسان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے صرف 12 ماہ قبل آپ کپتان تبدیل نہیں کرسکتے اور اگر ایسا کیا جائے تو ٹیم کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔
پیٹرسن نے کہا کہ ان کا تجربہ کہتا ہے کہ کپتان کو سپورٹ کیا جائے، اس سے ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی محفوظ محسوس کرتے ہیں۔ پاکستان آکر کھیلنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ اس بار کوئٹہ کو جیتتا دیکھنا چاہتے ہیں لیکن پاکستان نہیں جاسکتے
انہوں نے کہا کہ سرفراز کو ٹیم کے تمام کھلاڑی پسند کرتے ہیں اور وہ کرکٹ کو بہت اچھا سمجھتے ہیں۔ پیٹرسن کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ صرف 12 ماہ دور ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ سرفراز کو کہیں کہ آپ ہماری ٹیم کی ورلڈ کپ میں قیادت کریں گے۔
اس سوال پر کہ کیا وہ مزید کرکٹ کھیلنا چاہیں گے، پیٹرسن نے کہا کہ انہیں فیلڈنگ سے نفرت ہے، 20 سالوں پر محیط کریئر کے دوران انہیں کوئی بڑی انجری نہیں ہوئی اور وہ اس حوالے سے بہت خوش قسمت ہیں۔
پیٹرسن کا مزید کہنا تھا کہ ان کا ٹیم میں کردار نہ صرف میچ فنش کرنا بلکہ نوجوانوں کی تربیت بھی کرنا ہے۔
خیال رہے کہ بدھ کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
کیون پیٹرسن نے 48 رنز کی اننگز کے ساتھ اس فتح میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment