Print this page

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپر لیگ کے 12ویں میچ میں آندرے رسل کے آخری گیند پر چھکے کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو پی ایس ایل کی تاریخ کے پہلے سپر اوور میں شکست دے دی۔
شارجہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والا میچ ٹائی ہونے کے بعد سپر اوور میں چلا گیا جہاں لاہور نے اسلام آباد کو 16 رنز کا ہدف دیا۔
قلندرز کے کپتان برینڈن مکلم اسلام آباد کی جانب سے سپر اوور کروانے والے محمد سمیع کی پہلی گیند باؤنڈری تک پہنچادی تاہم اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
اگلی گیند عمر اکمل سے مس ہوگئی جس کے بعد وہ چھکا لگانے میں کامیاب رہے۔ اس کے بعد عمر اکمل نے ایک رن لیا اور اوور کی آخری گیند فخر زمان نے کھیلی جس پر دو رنز ملے۔
جواب میں اسلام آباد کی جانب سے آندرے رسل اور آصف علی بیٹنگ کرنے آئے جبکہ قلندرز کی جانب سے اوور مستفیض الرحمان نے کروایا۔ رسل نے پہلی گیند پر ایک رن لیا جس کے بعد آصف علی نے چھکا لگادیا۔
اگلی بال ڈاٹ بال رہی جس کے بعد وکٹ کیپر دنیش رامدین کی غلطی کی بدولت آصف علی سنگل لینے میں کامیاب رہے اور اسٹرائیک آندرے رسل کے پاس آگئی۔
رسل نے پانچویں گیند پر چوکا اور چھٹی گیند پر شاندار چھکا لگاکر اسلام آباد کے لیے میچ جیت لیا۔لاہور قلندرز کی یہ ٹورنامنٹ میں لگاتار چوتھی شکست تھی۔
 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں