جمعہ, 19 اپریل 2024


محمد سمیع بہترین ایتھلیٹ قرار

ایمزٹی وی(اسپورٹس)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور فاسٹ بولر وقار یونس نے اسلام آباد یونائیٹد کے محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیدیا۔
اسلام آباد یونائیٹد کے ڈائریکٹر کرکٹ وقار یونس نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام محمد سمیع کو بہترین ایتھلیٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وقت کے ساتھ ان کی بولنگ میں نکھار آ رہا ہے۔
وقار یونس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سلیکٹرز سے درخواست کی کہ محمد سمیع پر نظر رکھی جائے کیونکہ وہ حقیقی طور پر ایک وکٹ ٹیکر بولر ہے۔
خیال رہے کہ محمد سمیع پاکستان سپرلیگ میں گزشتہ تین سیزنز سے اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔
لاہور قلندرز کے خلاف کھیلے گئے آخری میچ میں بھی انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور میچ کے بہترین کھلاڑ ی قرار پائے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment