Print this page

پی ایس ایل 3، پشاورزلمی اور ملتان سلطانز آمنے سامنے

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ تھری میں آج پشاور زلمی اور ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ تھری کی ٹیمیں شارجہ سے دبئی پہنچ گئی ہیں، جہاں آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان مقابلہ ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
پی ایس ایل میں ہر ٹیم پانچ پانچ میچ کھیل کر اپنا اپنا کمبی نیشن بنا چکی ہے، شعیب ملک کی ملتان سلطانز نے اب تک تین میچز جیتے جس میں سے ایک ہارا اور ایک بارش کی وجہ سے برابر رہا۔
دفاعی چیمپئن پشاور زلمی نے اب تک 3 میچز جیتے جس میں سے دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی تیسرے نمبر پر ہے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں