منگل, 23 اپریل 2024


پی ایس ایل 3، لاہور قذافی اسٹیڈیم میں تیاریں آخری مراحل میں داخل

ایمزٹی وی(اسپورٹس)لاہور میں پی ایس ایل تھری کے کوالیفائرز کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل، قذافی اسٹیڈیم میں نئی نشستوں کا کام مکمل کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق عمران خان اور فضل محمودانکلوژرزمیں جدید کرسیاں لگادی گئی ہیں جبکہ انانکلوژرز میں پہلے سے نصب شدہ کرسیاں جنرل انکلوژرزمیں لگائی گئی ہیں۔
اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت میں کمروں کی توسیع کا کام مکمل ہوگیا ہے جبکہ رنگ و روغن ابھی جاری ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم میچ دیکھنے کے لیے آنے والے تمام شائقین اب نشستوں پر بیٹھ کر میچ دیکھ سکیں گے ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment