Print this page

پاکستان سپر لیگ 3، گلیڈی ایٹرز اور سلطانز آمنے سامنے

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان سپرلیگ میں آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پوائنٹس ٹیبل پر نمبر ون ملتان سلطانز مد مقابل ہوں گے۔
پاکستان سپرلیگ تھری کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا ہے اور کانٹے کے میچ عرب کے صحرامیں جاری ہیں، آج پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر موجود کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوڑ میں سب سے آگے ملتان سلطانز سے جیتنے کے لیے کوشش کرے گی، ملتان سلطانز نے 6 میں سے 4 جب کہ کوئٹہ نے 5 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوگا۔
کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی ٹیم مقابلے کے لیے تیار ہے اور گزشتہ میچ میں کی گئی غلطیوں پر قابو پالیں گے۔ ملتان سلطانز میں ٹاپ کے بلے باز اور بولرز ہیں تو گلیڈی ایٹرز کے پاس عمر امین، کیون پیٹرسن، ریلی روسو، سرفراز احمد اور محمد نواز موجود ہیں۔
گزشتہ رات ہائی اسکورنگ میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو 19 رنز سے شکست دی تھی، صہیب مقصود کے 85 رنز ناٹ آؤٹ کی بدولت ملتان نے 183 بنائے جس کے جواب میں پشاور زلمی 164 رنز ہی بنا سکی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں