Print this page

پی ایس ایل 3، کراچی کی ٹیم ایک اور کنگ شامل

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)انگلش بلے باز این مورگن نے دبئی پہنچ کر کراچی کنگز اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
انگلش بلے باز این مورگن قومی کرکٹ ٹیم میں خدمات کی وجہ سے اب تک پی ایس ایل تھری کا حصہ نہ بن سکے تھے تاہم اب انہوں نے دبئی میں کراچی کنگز کے اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔
این مورگن کی شمولیت کے بعد کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن مزید مضبوط ہوگی۔
کراچی کنگز نے اب تک ایونٹ کے 8 میچز کھیلے ہیں اور اسے مزید 2 میچز کھیلنا ہیں جب کہ پوائنٹس ٹیبل پر کراچی کنگز 9 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔ عماد وسیم الیون کا اگلا میچ 15 مارچ کو پشاور زلمی کے خلاف ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں