جمعرات, 25 اپریل 2024


پی ایس فائنل کا ٹکٹ بلیک میں فروخت

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کراچی میں پاکستان سپر لیگ تھری کے فائنل کے ٹکٹوں کی بلیک میں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے جو غیر قانونی طور پر ایک ویب سائٹ پر بیچے جارہے ہیں۔
ٹی سی ایس حکام کے مطابق ٹکٹ آن لائن بلیک کیے جانے کی شکایت پی سی بی کو کردی گئی ہے۔ ویب سائٹ پر غیر قانونی طور پر کریڈٹ کارڈ کے زریعے ٹکٹوں کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک ہزار روپے والا جنرل انکلوژر کا ٹکٹ 4900 روپے میں جبکہ حنیف محمد اور شعیب محمد انکلوژر کے ٹکَٹ 6050 روپے میں بیچے جارہے ہیں۔
ویب سائٹ پر ماجد خان انکلوژر کے ٹکٹ کی فروخت 10 ہزار روپے میں کی جارہی ہے۔
پی ایس ایل تھری کا فائنل کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment