بدھ, 24 اپریل 2024


کراچی سونے کی پلیٹوں سے سجی پی ایس ایل ٹرافی کی مالیت 80 لاکھ روپے ہے

 

کراچی پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آگیا، جس کے مطابق پی ایس ایل تھری فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے لئے بنائی گئی ٹرافی کی مالیت 80لاکھ روپے سے زائد ہے۔ جہاں پی ایس فائنل تھری کا جادو پاکستانیوں میں سر چڑھ کر بول رہا ہے۔وہیں پاکستان سپرلیگ تھری کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کے لیے بنائی گئی ٹرافی بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔خوبصورت نظر آنے والی یہ ٹرافی دیکھنے میں ہی دلکش نہیں بلکہ مالیت کے حساب سے بھی بہت مہنگی اور منفرد ہے۔دلکش نظر آنے والی اس ٹرافی کی مالیت 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ٹرافی کو ڈائمنڈ کٹ، سلور سٹونز اور سونے کی پلیٹوں سے سجایا گیا ہے۔جبکہ اس ٹرافی کو زرقون سمیت قیمتی پتھروں سے بھی مزین کیا گیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment