جمعہ, 19 اپریل 2024


پاک ویسٹ انڈیز میچ سیریز کی آن لائن ٹکٹیں فروخت

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کیلیے آن لائن ٹکٹوں کی فروخت گزشتہ شب شروع ہو گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیمیں یکم، 2 اور 3 اپریل کو میچ کھیلیں گی، تمام انکلوژرز کے ٹکٹ نجی کورئیر کمپنی کی ویب سائٹ پربک کرائے جاسکتے ہیں۔
جنرل انکلوژر کا ٹکٹ ایک ہزار کے بجائے 500 جبکہ 8 ہزار روپے والا 4 ہزار اور 4 ہزار روپے والا 2 ہزار روپے میں ملے گا، وی آئی پی ٹکٹ 12 ہزار کے بجائے 6 ہزار روپے میں دستیاب ہو گا۔ اس سے قبل کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل میچ کے ٹکٹ ایک ہزار، 4 ہزار، 8 ہزار اور 12 ہزار میں فروخت کیے گئے تھے۔
یاد رہے کہ پی سی بی کی جانب سے ٹکٹوں کے نرخ نصف کردیے گئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment