Print this page

اسپینش فٹبال لیگ، بارسلونا نے کلب کا 39 سال کا ریکارڈ توڑ دیا

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)اسپینش فٹبال لیگ میں بارسلونا نے لگاتار 39 میچز تک ناقابل شکست رہ کر 38 سال بعد کلب کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
بارسلونا نے ویلنسیا کیخلاف 2-1 سے فتحیاب ہوکر لگاتار 39 میچز تک ناقابل شکست رہ کر 38 سال بعد کلب کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، فلپ کوٹینہو نے دونوں گولز میں معاونت کی ، لوئس سواریز اور سیموئل یومٹیٹی نے ایک ایک بار گیند کو جال میں پہنچایا، اوسمین ڈیمبیل کے فاؤل پر ویلنسیا کو فائنل وسل سے تین منٹ پہلے پنالٹی ایوارڈ ہوئی، اس پر آندریس پریرا نے گول بناکر خسارہ کم کرلیا۔
اس سے قبل 1980 میں رئیل سوسائیڈڈ نے 38 میچز میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز پایا تھا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں