جمعہ, 19 اپریل 2024


جنوبی افریقہ کے خلاف کرکٹ ٹیم کا شیڈول جاری

 

ایمزٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ جنوبی افریقا 2018-19 کا شیڈول جاری کر دیا گیا، ٹیم دسمبر اور جنوری میں جنوبی افریقا میں 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔
قومی ٹیم دورے کا آغاز 19 دسمبر کو بینونی میں جنوبی افریقاانوٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے کرے گی، پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین، دوسرا 3 جنوری سے کیپ ٹاﺅن جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔
پہلا ون ڈے 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ ، دوسرا 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ جبکہ پانچواں ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاﺅن میں کھیلا جائے گا۔ پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ یکم فروری کو کیپ ٹاﺅن، دوسرا 3 فروری کو جوہانسبرگ جبکہ تیسرا 6 فروری کو سنچورین میں شیڈول ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment