ھفتہ, 20 اپریل 2024


کبڈی ماسٹرز کپ میں بھارت کے پاتھوں پاکستان کو شرمناک شکست

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں بھارت کیخلاف پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کبڈی ماسٹرز کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو بھارت کیخلاف 20-36 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 6 ملکی ٹورنامنٹ کا افتتاح متحدہ عرب امارات کے وزیر شیخ نہیان بن مبارک النہیان کے ہاتھوں ہوا، ٹاس بھارتی فلمسٹار ابھیشک بچن نے کیا ، وہ بھارت کی پرو کبڈی لیگ میں جے پور پنک پینتھرز کبڈی ٹیم کے اونر بھی ہیں، اس موقع پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن بھی مدعو تھے۔
واضح رہے کہ 9 روز تک جاری رہنے والے ایونٹ میں کوریا، ایران، ارجنٹائن اور کینیا کی ٹیمیں بھی شریک ہیں

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment