ھفتہ, 20 اپریل 2024


آخر پانی کا مسئلہ کب حل ہوگا؟

 

ایمزٹی وی(کراچی) شاہد آفریدی نے بھی کراچی میں پانی کے بحران اور عوام کی پریشانی پر آواز بلند کر دی۔
پاکستان کے اسٹار کرکٹر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ پاکستان کو بنے 70 برس ہوگئے مگر ملک کی شہ رگ کی حیثیت رکھنے والے شہر کراچی کے مسائل آج تک حل نہیں کئے جا سکے، سمندر کے کنارے ہونے کے باوجود شہر کے مکین پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، حکومتیں آئیں اور چلی گئیں مگر پانی کا مسئلہ جوں کا توں موجود ہے، آخر پانی کا مسئلہ کب حل ہوگا؟“
واضح رہے کہ شاہد آفریدی ملک کے سماجی مسائل پر اظہار خیال کرتے رہتے ہیں، وہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں، وہ پاکستان کے مختلف علاقوں خصوصا سندھ کے دور دراز علاقوں میں پانی، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment