جمعہ, 19 اپریل 2024


سرفراز احمد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے

 ایمزٹی وی(اسپورٹس)سرفراز احمد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کے کامیاب ترین پاکستانی کپتان بن گئے۔

سرفراز احمد نے زمبابوے کیخلاف تین ملکی سیریز کے ابتدائی میچ میں 74رنز سے فتح پائی، یہ مختصرفارمیٹ میں بطور کپتان ان کی 20ویں کامیابی شمار ہوئی، اس طرح وہ سابق کپتان شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے، آفریدی نے بطور کپتان اس فارمیٹ میں گرین شرٹس کو 19 فتوحات دلائی تھیں۔

سرفراز اب تک بطور کپتان صرف 3 میچز میں ناکام رہے، محمد حفیظ 29 میچز میں 17 فتوحات کے ہمراہ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں، حفیظ اور آفریدی کی زیرقیادت قومی ٹیم نے ایک ایک میچ ٹائی بھی کیا ہے، شعیب ملک 17 میچز میں بطور کپتان 12 میں فتح یاب رہے، چار میچز میں شکست ان کا مقدر بنی جبکہ ایک مقابلہ ٹائی ہوا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment