منگل, 14 اگست 2018


شاندار کامیابی کےبعد قومی کرکٹ ٹیم کی واپسی

 

ایمزٹی وی(اسپورٹس)پاکستان ٹیم کی کامیاب دورہ زمبابوے کے بعد کل سے مرحلہ وار وطن واپسی شروع ہوگی۔

تمام کھلاڑی اور آفیشلز آج دبئی پہنچیں گے جہاں سے وہ مختلف شہروں کیلیے الگ الگ فلائٹس پکڑیں گے۔ کپتان سرفراز احمد 24 جولائی کو شام 5 بج کر 10 منٹ پر کراچی پہنچیں گے۔

حسن علی، فہیم اشرف، محمد عامر، محمد حفیظ، آصف علی، بولنگ کوچ اظہر محمود، ٹیم منیجر طلعت علی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، میڈیا منیجر عون زیدی، طلحہ اعجاز، کرنل (ر) اعظم خان 25 جولائی کی صبح ایک بج کر 50منٹ پر لاہور پہنچیں گے۔

شاداب خان، محمد نواز اور عثمان شنواری25 جولائی کو صبح ساڑھے7 بجے اسلام آباد پہنچیں گے۔ 25 جولائی کو صبح ساڑھے 7 بجے سیریز کے بہترین کھلاڑی فخر زمان کی پشاور آمد ہو گی جبکہ شعیب ملک 26 جولائی کو صبح 8 بج کر 35 منٹ پر سیالکوٹ پہنچیں گے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment