جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا

 

جکارتہ: ایشین گیمز میں کراٹے کے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی نرگس نے کانسی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ پاکستان کی 19 سالہ نرگس نے کراٹے میں 68 کلوگرام سے زائد کٹیگری کے مقابلے میں نیپال کی کارکی ریتا کو 1-3 سے شکست دیکر کانسی کاتمغہ جیت لیا نرگس کا کہنا تھا کہ کامیابی کوچز کی محنت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ ہے، اولمپک تک کوالیفائی کرکے پاکستان کاسبز ہلالی پرچم بلندکرنا خواب ہے۔ واضح رہے کہ نرگس نے گزشتہ سال کولمبو میں منعقدہ ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment