Print this page

14ویں ایشیا کپ، آل راؤنڈرمحمد حفیظ اورعماد وسیم اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے 14ویں ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور آل راؤنڈر محمد حفیظ اور عماد وسیم پاکستانی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے۔
محمد حفیظ کی سلیکشن کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مایہ ناز آل راؤنڈر کا کیریئر ابھی ختم نہیں ہوا، وہ پاکستان ٹیم کے ورلڈ کپ پلان میں شامل ہیں۔
عماد وسیم کے حوالے سے انضمام الحق نے کہا کہ عماد وسیم کو فٹنس ثابت کرنے کے لیے 3 مواقع دیے گئے، تاہم اپنی انجری کے باعث وہ ٹیسٹ کلیئر نہیں کر سکے۔
انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات کی کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے 6 فاسٹ باؤلرز کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ بہت سے کھلاڑی ایسے ہیں جن کی پرفارمنس اچھی ہے لیکن ان کو اس وقت موقع نہیں دیا جاسکتا۔
کامران اکمل کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے چیف سلیکٹر کا کہنا تھا کہ میں کھلاڑیوں کا انتخاب کرتا ہوں، انہیں بلے مارنے کا نہیں کہتا، تاہم ڈراپ ہونے والے کھلاڑیوں کو دلبرداشتہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
 

پرنٹ یا ایمیل کریں