جمعرات, 25 اپریل 2024


ورلڈ کپ 2018، گرین بینڈ نوجوانوں کے منفی سوچ کے خاتمے کے لئے مددگار

اسپورٹس : فزیو کلف ڈیکن کی جانب سے دیئے جانے والے اس تحفے پر چیمپئن مائنڈ سیٹ کے الفاظ تحریر ہیں۔ 

قومی کرکٹرز کی کلائیوں پر موجود سبز بینڈز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ  آئندہ سال شیڈول ورلڈکپ کے لیے تیاریوں کا آغاز کرچکے ہیں، فزیو کلف ڈیکن نے ایبٹ آباد میں فوجی ٹریننگ کے دوران کلائی پر پہننے کیلیے یہ بینڈ تمام کھلاڑیوں کو دیئے تھے،ان کا مقصد یہ ہے کہ میگاایونٹ تک سفر میں جب بھی کبھی کوئی منفی سوچ آئے تو یہ بینڈ ہمت جوان کرنے میں مدد دے۔

پیسر حسن علی نے کہا کہ فزیو یہ بینڈ جنوبی افریقہ سے ہمارے لئے بنواکر لائے تھے،چیمپئن مائنڈ سیٹ رکھتے ہوئے ہی اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے منزل پانے میں کامیاب ہوں گے۔ محمد نواز نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ایشیا کپ اور اہم سیریز کے ہر مشکل وقت میں یہ بینڈ ہمیں حوصلہ دیتا رہے گا۔ شان مسعود نے کہا کہ گرین بینڈ برے وقت میں بھی ثابت قدم اور توانا رہنے کا کوڈ ورڈ ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment