جمعرات, 18 اپریل 2024


ایشیا کپ 2018، پاکستان اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا

دبئی: پاکستان ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں آج اپنا پہلا میچ ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا۔

دبئی : دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور ہانگ کانگ کے درمیان میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔

گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ٹائٹل جیتنے کے لیے پرعزم ہیں جب کہ ہانگ کانگ کے کپتان آنشی راتھ کہتے ہیں پاکستان کو ہرا کر دنیائے کرکٹ میں نام کما سکتے ہیں۔

ہانگ کانگ کے خلاف قومی ٹیم کے ممکنہ گیارہ کھلاڑیوں میں فخر زمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، کپتان سرفراز احمد، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، محمد عامر، حسن علی اور عثمان خان شامل ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں بنگال ٹائیگرز نے سری لنکا کو 137 رن سے ہرا دیا تھا۔ 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment