جمعرات, 18 اپریل 2024


شاہینوں نے بھارتی سرماؤں کو ڈھیر کردیا

 

ڈھاکہ: تین ملکی ڈیف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔
بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا میں جاری سہ ملکی ڈیف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بھارت کو 101 رنز سے شکست دے دی۔ گرین شرٹس نے 139 رنز بنائے، جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز تک محدود رہی۔ بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کے اوپنر بلال یوسف نے 6 چھکوں کی مدد سے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جب کہ کپتان عمر نے 25 رنز بنائے۔
گرین شرٹس نے 139 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجایا۔ جواب میں بھارتی ٹیم صرف 38 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ عثمان امیر اور ندیم ارشد نے 3،3 جب کہ بلال یوسف 2 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔ بلال یوسف مین آف دی میچ قرار پائے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment