بدھ, 24 اپریل 2024


پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا

پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ میں بھارت کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

دوحا میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں پہلے فریم میں بابر مسیح نے بھارت کے پنکج ایڈوانی پر 110-2 پر قابو پایا، محمد آصف اچھی فارم میں نہیں تھے، ملکیت سنگھ نے انہیں 81-47 سے زیر کرلیا۔

ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے سخت مقابلے کے بعد 72-70 سے برتری حاصل کرلی، پنکج ایڈوانی نے 68 کا فریم کھیلتے ہوئے آصف کو ہرا کر مقابلہ 2-2 کردیا، فیصلہ کن فریم میں بابر مسیح نے ملکیت سنگھ کو 39-18 سے زیر کرتے ہوئے پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنادیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment