جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان اور بنگال ٹایگرز کا اہم میچ بس کچہ ہی دیر میں

 ابوظہبی: ایشیا کپ کے انتہائی اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابو ظہبی میں کھیلے جارہے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے انتہائی اہم میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، بنگلا دیش سے میچ کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے، محمد عامر کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ بنگلا دیش سے میچ میں مثبت کھیلیں۔

ایشیا کپ کے ڈو اینڈ ڈائی میچ میں بنگال ٹائیگرز اور سرفراز الیون کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان آج میچ میں جیتنے والی ٹیم بھارت کے ساتھ فائنل کھیلے گی اور فائنل کے بڑے معرکے میں جیتنے والی ٹیم ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرے گی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment