Print this page

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ جاری

عابد علی کی 83 ناٹ آؤٹ اور سمیع اسلم کی 51 رنز کی اننگز کی بدولت پاکستان اے نے آسٹریلیا کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے دن 6 وکٹ پر 247 رنز اسکور کرلیے۔

چار روزہ میچ کے پہلے دن پاکستان اے نے پہلے بیٹنگ کی، سمیع اسلم کے ساتھ اننگز کا آغاز کرنے والے شان مسعود 14 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے، دوسری وکٹ پر سمیع اسلم اور عابد علی کے درمیان 82 رنز کی شراکت ہوئی۔

سمیع اسلم 51 رنز بنانے کے بعد پویلین پہنچے، ایک اینڈ پر عابد علی ڈٹے رہے جبکہ کپتان اسد شفیق 14، افتخار احمد4اور عثمان صلاح الدین 1 رن بناکر آؤٹ ہوئے، سعد علی نے 36 رنز کی اننگز کھیلی، سعد اور عابد علی کے درمیان 75رنز کی شراکت ہوئی۔

جب پہلے روز کا کھیل ختم ہوا تو عابد علی 83 اور وکٹ کیپر محمد رضوان 13 رنز پرناٹ آؤٹ ہیں، پاکستان اے کا اسکور 6 وکٹ پر 247 رنز تھا، آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لائن نے 87رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں