Print this page

آئی سی سی کی ون ڈے رینکنگ جاری

آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق 127 پوائنٹس کے ساتھ انگلینڈ کا راج ہے جب کہ پاکستان پانچویں نمبر پر ہے۔

آئی سی سی نے ایک روزہ کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق انگلینڈ 127 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، 122 پوائنٹس کے ساتھ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ 112 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقہ 110 پوائنٹس کے چوتھے جب کہ پاکستان 101 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، آسٹریلیا چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔

بیٹنگ میں بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور بولنگ میں بھارتی بولر جسپرت بھمبرا پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ ابتدائی 10 بیٹسمین میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔

بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پاکستان کے حسن علی کا بھی چھٹا نمبر ہے۔ بولنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین بولرز میں پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمبرا، افغانستان کے راشد خان دوسرے ، کلدیپ یادیو تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھے اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلی ووڈ پانچویں نمبر پر ہیں۔

بہترین آل راوؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان نے بنگلادیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راؤنڈر کی پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ بنگلادیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں