جمعرات, 25 اپریل 2024


ابوظہبی ٹیسٹ، پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم

دبئی : ابوظہبی ٹیسٹ تیسرے روز کھیل کے اختتام پر پاکستانی ٹیم کی پوزیشن مستحکم-یسرے روز کھیل کے آغاز میں آسٹریلان اوپنرز نے پاکستانی بولرزکے خوب پسینے نکلوائے لیکن لنچ کے بعد ہی پاکستانی بولرز نے آسڑیلیا نے بیٹسمینوں کےلئے مشکلات پیدا کردیں آسٹریلیا بیٹسمین بلال آصف اورمحمدعباس کے سامنے بے بس نظر آئے بلال آصف ڈیبیو پر پاکستان کی جانب سے 5 وکٹ لےنے والے دوسرے اسپنر بن گئے اور مجموئی طور پر وہ پاکستان کی جانب سے ڈیبیو پر 5وکٹ لینے والے گیارہویں بولر بن گئے

تیسرے روز کھیل کے آغاز میں پاکستانی بالرز نے شروعاتی سیشن میں کوئی وکٹ حاصل نہیں کی لےکن کھیل کے دوسرے سیشن میں آسٹریلین بلے بازوں کے پاس محمدعباس کی تےز رفتاری اوربلال آصف کی گھومتی گیندوں کا کوئی جواب نہیں تھا بلال آصف نے 6 اور محمد عباس نے4شکار کئے
آسٹریلین ٹیم کی جتنی بھی مزاحمت تھی وہ صرف202 رنز تک محدود رہی جس میں ایرون فنچ اور عثمان خواجہ نے کی شاندار شراکت شامل تھی پہلی وکٹ کے لئے دونوں نے 142کی شراکت قائم کی لیکن اس کے بعد پوری آسٹریلین ٹیم202رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment