جمعرات, 25 اپریل 2024


ایشین ہاکی چیمپئنزٹرافی، پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں آج پاکستان اور روایتی حریف بھارت مدمقابل ہوں گے۔ پاکستان نے مضبوط حریف کوریا کے خلاف ایک کے مقابلے میں 3 گولز سے فتح حاصل کرکے ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فاتحانہ آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشین ہاکی چییمپئن ٹرافی کے دلچسپ مقابلے مسقط کے سلطان قابوس اسٹیڈیم میں جاری ہیں، پاکستان ایشین چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنے دوسرے میچ میں ہفتہ کی رات روایتی حریف بھارت کے خلاف ایکشن میں دکھائی دے گی۔ پاکستانی ٹیم نے ایشیائی ایونٹ کے اپنے پہلے مقابلے میں کوریا کو صفر کے مقابلے میں 3 گولز سے کامیابی حاصل کرکے حریف سائیڈز کے لئے خطرے کی گھنٹے بجا دی ہے۔ ٹیم منیجمنٹ کی طرف سے اپنائی گئی حکمت عملی کے تحت قومی کھلاڑیوں نے آغاز سے ہی جارحانہ انداز اپنایا اور اعجاز احمد کے ذریعے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہو گئی، 18ویں منٹ میں عمر بھٹہ نے گول کر کے پاکستانی ٹیم کی برتری کو دوگنا کر دیا۔ کپتان رضوان سینئر نے 42 ویں منٹ میں گیند کو جال کے اندر پھینک کر حریف سائیڈ کے میچ میں واپسی کے تمام راستے بند کر دیئے۔ کوریا کی طرف سے واحد گول کم ہیونگجن نے میچ کے 51 ویں منٹ میں کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment