جمعہ, 19 اپریل 2024


ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے

ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے ابوظہبیٰ: جنوبی افریقا کے فاسٹ بولر ڈیل اسٹین بھی محمد عباس کے مداح بن گئے۔ ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے خلاف قومی فاسٹ بولر محمد عباس نے اپنی کارکردگی سے دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو اپنا مداح بنالیا۔ گزشتہ روز مائیکل وان نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ گزشتہ ایک سال سے محمد عباس کی بولنگ دیکھ رہے ہیں اور اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ وہ ہر بار مجھے صرف 6 گیندوں کے اندر ہی آؤٹ کرلیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment