جمعرات, 25 اپریل 2024


پاک بھارت "ایشین ہاکی ٹورنامنٹ" کے چیمئنز قرار

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل میچ بارش کے باعث  نہ ہوسکا جس پر دونوں ٹیموں کو مشترکہ چیمپئن قرار دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا فائنل میچ بارش کی نذر ہوگیا، میچ نہ ہونے کے سبب پاکستان اور بھارت کو مشترکہ طور پر چیمپئن قرار دے دیا گیا جب کہ  ایونٹ میں ملائشیا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت اس سے قبل دو دو بار یہ ایونٹ جیت چکے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment