ھفتہ, 20 اپریل 2024


سرفراز احمد نیوزی لینڈکےخلاف جیت پر خوش، دل کی بات کہہ دی

 

ابوظہبی: پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ دسویں نمبر تک بیٹنگ موجود ہے، اس لیے ہدف کےتعاقب میں مشکل نہیں آتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی، پاکستان نے تین میچوں کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔ چیت پر تبصرہ کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ میچ میں حفیظ اور شعیب ملک نے اچھی بیٹنگ کی، بابر اعظم بہت اچھی فارم میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام لڑکوں کو پتہ ہے کہاں فیلڈ اور بولنگ کرنی ہے، محمد حفیظ بھی بہت اچھی فارم میں ہیں، حفیظ کا فارم میں ہونا ٹیم کے لیے اچھی بات ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment