ھفتہ, 20 اپریل 2024


کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

 

لاہور: کیویز کے خلاف و ن ڈے سیریز کے لیے شاہینوں نے اپنے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔نیوزی لینڈ سے ون ڈے سیریز کے لیے سرفراز احمد کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔جبکہ محمد حفیظ اور عما د وسیم کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ ون ڈ ے سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے:سرفراز احمد(کپتان،وکٹ کیپر)، فخر زمان،امام الحق،محمد حفیظ،بابر اعظم،شعیب ملک،حارث سہیل،آصف علی،شاداب خان،عماد وسیم، فہیم اشرف،حسن علی،جنید خان،شاہین شاہ آفریدی اور عثمان شنواری۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔جس کا پہلا میچ 7 نومبر جبکہ دوسرا اور تیسرا میچ بالترتیب9 اور 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment