بدھ, 24 اپریل 2024


کینسر میں مبتلا رومن رینز کا ریسلنگ میں واپسی سے متعلق بڑا انکشاف

 

وکیمیا کے ماہر ڈاکٹر جوزف الوارنز نے کہا ہے کہ رومن رینز کم از کم ایک سال تک ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس نہیں آسکیں گے، یہ علاج کی پیش رفت پر ہوگا کہ رومن رینز کب معمول کی سرگرمیوں کو دوبارہ اپنا سکیں گے۔ ڈاکٹر جوزف کے مطابق عام طور پر ایسے مریضوں کو کم از کم ایک سال یا اس سے زائد کا عرصہ درکار ہوتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ لیوکیمیا کی دو طرح کی اقسام ہوتی ہیں تاہم رومن رینز نے فی الحال واضح نہیں کیا کہ ان کا کینسر کس طرح کا ہے۔ واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای را میں بات کرتے ہوئے رومن رینز کا کہنا تھا کہ میں گزشتہ چار سالوں سے اس ریسلنگ رنگ میں آرہا ہوں، بطور رومن رینز میں بہت کچھ سیکھا۔ رومن رینز کا کہنا تھا کہ ان کا اصل نام جوزف انوئے ہے اور وہ گزشتہ گیارہ برس سے لیوکیمیا کا شکار ہیں، یہ بیماری واپس آگئی ہے اس لیے وہ اب مزید ریسلنگ نہیں لڑ سکتے ہیں اور یونیورسٹل ٹائٹل اب چھوڑنا پڑے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment