ھفتہ, 20 اپریل 2024


ٹیم کا ہر بندہ میرے لیے دعا گو ہے، محمد حفیظ

 

نیو زی لینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کرنے میں محمد حفیظ کی شاندار کارکردگی پر انھیں مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا،اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ اللہ کا شکرہے کہ اسنے کامیابی عطا کی انھوں نے مزید کہا کہ ٹیم کا ہر بندہ میرے لیے دعا گو ہے اور مجھے سپورٹ کرتا یے اس بات کی خوشی ہے کہ ٹیم کا ہر کھلاڑی اپنی پرفارمنس دے رہا ہے۔محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ جب بھی گراونڈ میں جاتا ہوں بس یہ سوچتا ہوں کہ اچھے سے اچھا پرفارم کرنا ہے اور جس طرح میرا دل کہتا ہے کھیلتا ہوں محمد حفیظ سے جب بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے متعلق سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ٹیم کے لیے خوش آئین بات ہوتی ہے جب ٹیم کا ہر کھلاڑی پرفارم کرتا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment