ھفتہ, 20 اپریل 2024


ون ڈے سیریز سے قبل کیویزکو بڑا دھچکا

 

سرفراز الیون کا یو اے ای میں جیت کا سلسلہ برقرار ہے جسمیں ٹیم پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا کو وائٹ واش کرنے بعد نیوزی لینڈ کو بھی وائٹ واش کرکے نیوزیلینڈ کے خلاف مسلسل دوسری سیریز اپنے نام کرلی۔
ٹیم پاکستان کا کیویز سے اگلا معرکہ ون ڈے میں کل سے ابو ظہبی اسٹیدیم میں ہوگا جہاں دونوں ٹیم سیریز اپنے نام کرنے کیلئے آپس میں ٹکرایں گی پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد جیت کیلئے پرُعزم ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی۔
نیوزی لینڈ کے جارحانہ آل راوَنڈر کورے انڈرسن ون ڈے سیریز سے قبل ایڑھی زخمی ہونے کے باعث اَن فِٹ ہوکر اپنے ملک واپس چلے گئے جسکے بعد انھیں ون ڈے سیریز میں زیر غور نہیں لایا گیا۔
یاد رہے کہ نیوزیلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ سپنر ٹوڈ آسٹل بھی گھٹنے کی تکلیف کا شکار ہیں جن کے متبادل اعجا ز پٹیل کو ڈیبیو کراے جانے کا امکان ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment