جمعرات, 25 اپریل 2024


ٹرینٹ بولڈ کا ہیٹرک کے بعد اظہارِ خیال

ابوظہبی: ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے پاکستان کے لئے خوشگوار ثابت نا ہوسکا۔
کیوی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 266 رنز جوڑے جسکے تعاقب میں پاکستانی ٹاپ آرڈر ایک بار پھر لڑکھڑا گیا اور میچ کے آغاز میں ہے یکایک تین وکٹیں گنوا بیٹھےاور کچھ مزاحمت کے بعد میچ بھی47 رنز سے ہار گئے۔
ٹرینٹ بولڈ شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف ہیٹرک لےنے میں کامیاب ہوئے اور نیوزی لینڈ کی جانب سے ہیٹ ٹرک لینے والے تیسرے گیند باز بن گئے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ٹرینٹ بولڈ کا کہنا تھا کہ نئی گیند سے اچھی بالنگ کسی بھی ٹیم کا پانسہ پلٹ سکتی ہے اور مجھے خوشی ہیکہ میری ٹیم کو میری ہیٹرک سے کامیابی ملی،انھوں نے ایک سوال کا جواب بہت ہی خوشگوار انداز میں دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ٹرک سے گرمی میں بھی ٹھنڈ محسوس ہورہی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment