منگل, 23 اپریل 2024


کرکٹ کی تاریخ میں ایک اور ریکارڈ کا اضافہ

 

ڈوئچے ویلے کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ کا یہ نیا اور ناقابل یقین ریکارڈ نیوزی لینڈ میں جاری فورڈ ٹرافی کے لسٹ اے کے میچ میں بنا جو ہیملٹن کے میدان میں بنا۔
ناردرن ڈسٹرکٹس کی ٹیم کے بلے بازوں جو کارٹر اور بریٹ ہیمپٹن نے سینٹرل ڈسٹرکٹس کے خلاف کھیلتے ہوئے وِلم لُڈِک کے ایک اوور میں 43 رنز بنائے۔ اس میچ میں چھ گیندوں کا اوور دراصل آٹھ گیندوں کا ہو گیا تھا، جس کی وجہ دو نو بالز تھے۔
اس اوور میں بریٹ ہیمپٹن نے پہلی گیند پر ایک چوکا لگایا، جس کے بعد اگلی دونوں گیندیں نو بالز تھیں۔ ان پر ہیمپٹن نے مسلسل دو چھکے لگا دیے۔ اس سے اگلی گیند پر بھی انہوں نے ایک چھکا لگایا اور پھر ایک سنگل لے کر وہ پچ کے دوسرے سرے پر پہنچے تو بیٹنگ اینڈ پر بولر کے سامنے جو کارٹر تھے۔
تب تک اس اوور میں تسلیم شدہ طور پر صرف تین گیندیں ہی کی گئی تھیں اور 25 رنز بن چکے تھے۔ اگلی تین گیندوں پر جو کارٹر نے تین مسلسل چھکے لگا دیے اور اپنے ساتھ ساتھ بریٹ ہیمپٹن کو بھی کرکٹ ریکارڈز کی کتابوں میں لے گئے۔یوں انہوں نے اپنے پہلے نو اوورز میں کُل 42 رنز دیے جبکہ دسویں اوور میں 43 رنز۔
اس سے پہلے دنیا بھر میں کسی بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں ایک اوور میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ بنگلا دیشی کرکٹر علاؤالدین بابو نے 2013ء میں بنایا تھا۔ انہوں نے ڈھاکا پریمیئر لیگ کے ایک مقابلے میں ایک اوور میں 39 رنز بنائے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment