جمعرات, 25 اپریل 2024


دوسرے ون ڈے میں نیو زی لینڈ کو شکست

ابو ظہبی:پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں نیو زی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1سے برابر کردی۔نیو زی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے۔راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 86ناقابل شکست رنز اسکور کئے۔ہنری نکولس 33 رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاہین آفریدی نے کیرئیر کی بہترین باولنگ کرتے ہوئے 4وکٹیں حاصل کی ۔حسن علی نے 2 جب کہ محمد حفیظ اور شاداب خان نے 1-1وکٹ حاصل کی۔
210رنز کے تعاقب میں پاکستانی بلے بازوں نے ٹیم کو اچھا آغازفراہم کیا۔امام الحق 16رنزبنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے تو بابر اعظم اور فخر زمان نے اسکور 155تک پہنچادیا۔
پاکستان نے ہدف 41ویں اوور میں 4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔فخر زمان88اور بابر اعظم 46رنز بنا کر نمایاں رہے۔شاہین آفریدی کو عمدہ باولنگ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment