جمعرات, 25 اپریل 2024


شاہد آفریدی کی قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

 

کراچی : پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے آل رائونڈ پرفارمنس دکھائی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آفریدی نے کہا کہ قومی ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف آل رائونڈ پرفارمنس دکھائی۔ فخر زمان کو اسکورکرتا دیکھ کر بہت خوشی ہوئی. شاہین آفریدی نے ایک بار پھرزبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ امام الحق فائٹر ہے، امید ہے جلد صحت یاب ہوجائیں.

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment