ھفتہ, 20 اپریل 2024


برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستانیوں کوخوشخبری سنادی

لاہور: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے پاکستان میں اگلے سال باکسنگ لیگ کروانے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ورلڈ عریبک زون کے صدرنعمان شاہ سے ملاقات کی اور اس دوران نعمان شاہ سے مل کر پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ شروع کرانے کا اعلان کیا۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پروفیشنل باکسنگ کے فروغ کے لئے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے، اگلے سال کے آغاز میں پاکستان باکسنگ لیگ کرا رہے ہیں جب کہ باکسرز کو لائسنس جاری کرنے کے لئے بورڈ بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment