جمعرات, 18 اپریل 2024


بارش نے قومی کرکٹ ٹیم کا خواب ادھورا رہ گیا

 

دبئی: دبئی تین ون ڈے میچوں پر مشتمل یہ سیریز کل بارش باعث اپنے آخری نتیجے تک نہ پہنچ پائی، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف دیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے دئے گئے ہدف کے تعاقب میں کیوی ٹیم نے 5۔6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 35 رنز بنائے تھے کہ میچ بارش کے باعث روک دیا گیا جو دوبارہ شروع نہ ہو سکا۔ بابر اعظم 92 رنز بنا کر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور انہیں ٹرینٹ بولڈ نے پویلین کی راہ دکھائی جب کہ اننگز کے آخری اوور میں 3 قومی کھلاڑی آؤٹ ہوئے جن میں فہیم اشرف 5، آصف علی 9 اور حسن علی 2 رنز بنا سکے اور تینوں وکٹیں فرگوسن نے حاصل کیں۔ گرین شرٹس مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 279 رنز بنا سکی۔ اس سے قبل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اب تک 21 ون ڈے سیریز کھیلی جا چکی ہیں جس میں سے 13 کیویز اور 7 سیریز میں شاہینوں نے کامیابی حاصل کی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment