بدھ, 24 اپریل 2024


نیوزلینڈ کے خلاف پاکستان کرکٹ ٹیم جیت کے قریب تر

ابوظہبی: ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے جانے والے 176 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے اور اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس وقت اظہرعلی اور اسدشفیق وکٹ پرموجودہیں اور پاکستان کومیچ جیتنےکیلئےمزید 126 رنزدرکار ہیں جبکہ اس کی 7 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیئے گئے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 37 رنز بغیر کسی وکٹ کےنقصان سےکیا توامام الحق 27 رنز بنا کر پٹیل کا شکار بنے۔

اس کے فورا بعد ہی محمد حفیظ اپنے گزشتہ روز کے اسکور میں 2 رنز کے اضافے کے بعد پویلین لوٹ گئے ،انہیں سوڈی نے آؤٹ کیا، اس کے بعد آنے والے حارث سہیل بھی سوڈی کا ہی شکار بنے۔

 شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 249 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور پاکستان کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں اننگز کا آغاز امام الحق اور محمد حفیظ نے کیا اور تیسرے روز کا کھیل ختم ہونے تک دونوں کھلاڑی وکٹ پر موجود رہے۔ 

امام الحق 25 اور محمد حفیظ 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھت اور پاکستان کو ٹیسٹ میچ جیتنے کے لیے مزید 139 رنز درکار تھے۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment