Print this page

5 وکٹیں لینےپر حسن علی خوشی سے نہال

 

بوظبی: کیریئر میں پہلی بار ٹیسٹ اننگز میں 5 وکٹیں اڑانے والے پاکستانی پیسر حسن علی نے کامیابی کا سہرا بولنگ کوچ اظہر محمود کے سرباندھ دیا، ہدف کے تعاقب پر پوچھے گئے سوال پر انھوں نے کہا کہ اگر بیٹسمین وکٹ پر وقت گزارنے میں کامیاب رہے تو رنز بنانا مشکل نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی ٹیسٹ کے تیسرے دن عمدہ بولنگ کرنے والے پیسر حسن علی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ کسی بھی فارمیٹ میں پرفارمنس دینے پر خوشی ہوتی ہے اور مجھے ابوظبی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پانچ وکٹیں لینے پر بے انتہا مسرت ہے، بولنگ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ ملکر جو پلان ترتیب دیا تھا اسی پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا،

ہر وقت آپ کا جسم یکساں نہیں رہتا، ہر میچ میں 5 اور3 وکٹیں نہیں مل پاتیں، پرفارمنس میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، میں نے سخت محنت کا سلسلہ جاری رکھا، آسٹریلیا سے سیریز کے دوران جو محنت نیٹ پرکی تھی، مجھے اس کا صلہ اس میچ میں مل گیا، حالیہ پرفارمنس کو کوچ اظہر کے نام کرتاہوں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں