پیر, 08 مارچ 2021


T10 لیگ میں کراچیئنز کا نام تبدیل

 

کراچی: شارجہ ٹی ٹین لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے منتظمین نے سند ھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کراچیئنز کا نام تبدیل کرکے سندھیز رکھ دیا ہے۔ کراچی میں ٹی ٹین کے ایم ڈی نواب سعد اللہ خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی فہرست ایک دو دن .میں جاری کردے گا

جن کھلاڑیوں کو قومی ٹیم کی جانب سے منتخب کیا گیا ہے ان کے علاوہ تمام بڑے پاکستانی کھلاڑی شریک ہوں گےجس میں شاہد آفریدی نمایاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ایک سو صف اول کے کھلاڑی اس ٹورنامنٹ میں ایکشن میں ہوں گے جس کیلئے تیاریاں مکمل ہیں اور سندھیز کی ٹیم کے نئے مالکان سے بات چیت جاری ہے۔ ایم ڈی نے اعتراف کیا کہ ٹورنامنٹ سے قبل عدالتی جنگ سے ہمیں دھچکہ ضرور لگا ہے لیکن مالی نقصان کی اہمیت نہیں ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment