Print this page

آصف علی کا لاٹھی چارج

ڈربن: جنوبی افریقی ٹوئنٹی 20 لیگ میں پاکستانی بیٹسمین آصف علی کے لاٹھی چارج نے کیپ ٹاؤن بلٹز کو ڈربن ہیٹ پر 3 وکٹ سے فتح دلادی۔ بلٹز نے 158 رنز کا ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر 7 وکٹیں گنوا کر حاصل کیا،

آصف علی نے صرف 33 بالز پر 5 چھکوں اور 7 چوکوں سے مزین 80 رنز بنائے، گذشتہ میچ کے ہیرو محمد نواز 9 رنز تک محدود رہے۔ ک

یشو مہاراج نے 3 اور مرچنٹ ڈی لینگے نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے پہلے ڈربن نے 5 وکٹ پر 157 رنز بنائے، کھایا زونڈو نے ناٹ آؤٹ 49 اور کپتان البائی مورکل نے 45 رنز اسکور کیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں