جمعہ, 19 اپریل 2024


سرفرازاحمدکی پریس کانفرنس

 

دبئی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ سے ابوظہبی ٹیسٹ ہارنے پر مایوسی ہے لیکن اب میچ نیا ہے، سب کچھ بھلا کر نئے سرے سے پرفارم کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ابوظہبی ٹیسٹ میں جو غلطیاں ہوئیں انہیں اب نہیں دہرائیں گے،

کریز پر سیٹ ہوجانے والے بیٹسمینوں کو لمبی اننگز کھیلنی ہوگی۔ 'بیٹسمینوں کو وکٹ پر ٹھہرنا چاہیے تھا، کوشش ہوگی غلطیاں اگلے میچزمیں نہ دہرائیں'

سرفراز احمد نے کہا کہ نوجوان بولرز جتنا ٹیم کے ساتھ ہوں گے اتنا سیکھتے جائیں گے۔ قومی کپتان نے نیوزی لینڈ کے اسپنر اعجاز پٹیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پریشر میں اچھی بولنگ کی اور میچ کا نتیجہ بدل دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment