Print this page

نیوزی لینڈ کے خلاف حارث سہیل کی شاندار سینچری

ابوظہبی: نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔ 

دبئی ٹیسٹ میں کے دوسرے روز پاکستان نے 4 وکٹ پر 207 رنز سے اپنی نامکمل اننگز شروع کی حارث سہیل اور بابراعظم نے ذمہ داری سے اسکور بورڈ کو آگے بڑھایا، اس دوران حارث سہیل نے ٹیسٹ کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی جب کہ بابر اعظم بھی ان کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ایک بار پھر اوپننگ بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ رکے، امام الحق اور محمد حفیظ 9، 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بعدازاں اظہر علی اور حارث سہیل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے نصف سنچریاں اسکور کیں البتہ اظہر علی 81 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رن آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اس شفیق وکٹ پر آئے تاہم وہ بھی صرف 12 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے۔ پہلے دن کے اختتام پر حارث سہیل 81 اور بابر اعظم 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

واضح رہے کہ پہلے ابوظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 4 رنز سے ہرا دیا تھا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں