ھفتہ, 20 اپریل 2024


فیصلہ کن میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا

ابوظہبی: تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جارہے آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ محمد عباس کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ محمد عباس فٹ نہیں لہذا آفریدی ٹیسٹ میچ کھیلیں گے جب کہ ابوظہبی کی پچ بیٹنگ کے لئے سازگار دکھائی دیتی ہے۔
دوسری جانب کیوی کپتان کین ولیم سن کا کہنا ہے کہ پچ بیٹنگ کے لیے بہتر ہے اس لیے پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نیل ویگنز کی جگہ ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی کی جگہ 34 سالہ اسپنر ویل سمروائیل کو شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز اب تک 1-1 سے برابر ہے، پہلے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ہرایا تھا جب کہ قومی ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کو ایک اننگز اور 16 رنز سے شکست دی تھی۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment